اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری دفاع کو مبینہ خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان سمیت خط سے متعلقہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی استدعا بھی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولوی اقبال حیدر کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پیر کو سماعت کریں گے۔
مزید جانیے: عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خط موجود ہونے کا دعویٰ کیا، خط کے دعوے سے ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
درخواست گزار نے وزیراعظم اور خط سے متعلقہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی استدعا کی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/cFiBw52
No comments:
Post a Comment