تحریک انصاف کارکنوں کا پارلیمنٹ کے باہراحتجاج، کئی خواتین گرفتار

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کیا جارہا ہے، اس موقع پر کئی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

عمران خان وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے بنی گالہ چلے گئے جبکہ اسپیکر اسد قیصر نے بھی استعفیٰ دیا، جس کے بعد ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے، اپوزیشن کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی جارہی ہے، مظاہرین میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

پارلیمنٹ کے مرکزی دروزے کی جانب بڑھنے پر پولیس نے کئی خواتین کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کی بھارتی نفری اور قیدی وین بھی پارلیمنٹ کے باہر موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے کو بلاک کیا ہوا ہے، پولیس کی جانب سے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/x4f7tCr

No comments:

Post a Comment

Main Post

The Indian activist who went on a hunger strike to save his cold desert home

Climate activist Sonam Wangchuk, who ended a 16-day-long hunger strike this week, says his fight is not over. from BBC News https://ift.tt...