ناظم جوکھیوقتل کیس پر ہیومن رائٹس کمیٹی کا اظہار تشویشن

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا سندھ حکومت سے ناظم جوکھیو کیس کی پیروی کا مطالبہ کردیا۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فہرست سے پی پی پی کے اراکین اسمبلیوں کو نکالنا انتہائی تشویشناک ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام مقدمے سے نکال دیا جبکہ ان کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی گئی ہے، چند روز قبل مقتول کی بیوہ نے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے عدم ثبوت کو بنیاد بنا کر ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی فہرست سے پیپلزپارٹی کے دو اراکین اسمبلی کے نام خارج کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق یہ پیشرفت اس دباؤ اور تنہائی کی نشاندہی کرتی ہے جسے شیریں جوکھیو نے گزشتہ نومبر میں اپنے شوہر پر وحشیانہ تشدد اور قتل کرنے کے الزام میں ’معاف‘ کرنے کی اپنی وجوہات کے طور پر بیان کیا ہے۔

مزید جانیے: ناظم جوکھیو قتل کیس،جام عبدالکریم کی حفاظتی ضمانت منظور

ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ شیریں جوکھیو کا مذکورہ بیان اور ملزمان کی فہرست سے پیپلزپارٹی کے قانون سازوں کے اخراج کے فیصلے کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملتی نظر آتی ہیں۔

ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شیریں جوکھیو کا ملزمان کی معافی کا فیصلہ یقینی طور پر رضاکارانہ نہیں، اسے قانونی طور پر قابل قبول نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیوکی بیوہ نےشوہرکےقاتلوں کومعاف کرنےکی وجوہات بتادیں

ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں سندھ حکومت کیلئے موجودہ مقدمہ ایک آزمائش ہے جس میں دکھانا پڑیگا کہ اسے (حکومت کو) انسانی حقوق اور انصاف قلیل مدتی سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز ہے۔

ایچ آر سی پی ناظم جوکھیو کو انسانی حقوق کا دفاع کار تسلیم کرتا ہے اور اس بات پر اصرار کرتا ہے دفاع کار کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی بھی حالت میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ نہیں ملنا چاہئے۔



from SAMAA https://ift.tt/qZ5wTcU

No comments:

Post a Comment

Main Post

Liam Payne fans hold vigils around the world

Thousands of the One Direction star's followers have gathered globally in memory of the singer who died last week. from BBC News https...