آریان خان کیس، این سی بی کے دو افسران معطل

آریان خان کیس میں ممبئی کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے غفلت برتنے پر دو افسران کو معطل کر دیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ سال 3اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مبینہ طور پر ممنوعہ منشیات رکھنے، استعمال کرنے، خرید و فروخت کرنے، سازش کرنے کے الزام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آریان اور دیگر 17 افراد کو ضمانت مل گئی جبکہ صرف دو ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے سپرنٹنڈنٹ وی وی سنگھ اور انٹیلی جنس افسر آشیش رنجن پرساد کو تحقیقات میں مبینہ طور پر فرائض سے غفلت کے الزام میں دو افسران کو معطل کردیا ہے ان دو افسران میں سے ایک کروز شپ کیس میں بھی ملوث تھا۔

گزشتہ دنوں کروز شپ کیس کے ایک آزاد گواہ پربھاکر سیل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےچل بسے جبکہ اُن کی موت کی تصدیق ایڈووکیٹ تشار کھنڈارے نے کی جو ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔

پربھاکر سیل منشیات کروز شپ کیس میں ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا ذاتی سیکیورٹی گارڈ تھا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/tIyUYZo

No comments:

Post a Comment

Main Post

Liam Payne fans hold vigils around the world

Thousands of the One Direction star's followers have gathered globally in memory of the singer who died last week. from BBC News https...