عمران خان کوواپس نہ لائے توجیلیں بھردینگے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو آپ کے ارمانوں کے قاتل تھے آپ ان کی گود میں بیٹھ گئے، اب سندھ کارڈ نہیں پاکستان کارڈ چلے گا۔

کراچی کے باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شاندار اجتماع پر کراچی کے شہریوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج آپ نے فاطمہ جناح کے جلسے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے 4 ماہ پہلے کہا تھا، اسمبلی توڑ دو، 30 مئی سے پہلے ان چوروں کی حکومت عمران خان ختم کرے گا، عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھردیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا، اس نے جعلی دستاویز لاکر ملک پر قبضہ کیا ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے کہا کہ کراچی نے ثابت کردیا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو کراچی میں بہت موقع ملا، جنہوں نے آپ کے ارمانوں کا قتل کیا آپ ان کی گود میں بیٹھ گئے، اب سندھ کارڈ نہیں پاکستان کارڈ چلے گا۔

نو منتخب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی کابینہ نے حلف نہیں اٹھایا اور چینی اور گھی مہنگا ہوگیا، بلاول اور مریم کہتے ہیں مراسلہ جھوٹا ہے، آج ثابت ہوگیا کہ وہ مراسلہ سچ ہے، آئین میں شق ہے تو جوڈیشل کمیشن بنالو، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اسد عمر نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم نے دل سے کراچی کیلئے کام کیا، کراچی کیلئے جو مانگا عمران خان نے کبھی انکار نہیں کیا، عمران خان نے دکھایا خود دار لیڈر ہوتا ہے تو کیسے قوم کھڑی ہوتی ہے، قائداعظم کا خواب عمران خان پورا کرے گا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کو اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکتے نہیں دیکھا، عالمی طاقتیں چاہتی تھیں عمران خان ان کے آگے گھٹنے ٹیکے، عمران خان نے وزارت کو لات ماردی، انہوں نے آج اسی چیز کی قیمت ادا کی، وہ کرسی کیلئے نہیں پاکستان کیلئے لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک شاندار خارجہ پالیسی بنائی، شیخ رشید نے 30 مئی کی لمبی تاریخ دی، یہ چند دن نہیں ٹھہرسکتے، جب چاہیں آزمانہ لیں، کراچی کو آدھے گھنٹے میں بند کرسکتے ہیں۔

سابق وفاقی علی زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری! تم نے جو لوگوں کیساتھ کیا تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، جب بھی الیکشن ہوگا سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔



from SAMAA https://ift.tt/5YUjbCE

No comments:

Post a Comment

Main Post

Israeli strikes said to have killed dozens in Gaza

Hamas-run authorities say 20 women are among at least 33 dead in Jabalia refugee camp. from BBC News https://ift.tt/Y5kLFmt