
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری اور نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف اور آصف زرداری سے گفتگو میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی، تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے دونوں رہنماؤں سے تحریک عدم اعتماد کیلئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق ہوا۔
from SAMAA https://ift.tt/aptPl7y
No comments:
Post a Comment