
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 700 روپے جبکہ فی اونس 6 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
پاکستان میں 4 روز کے دوران فی تولہ سونا 2400 جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 69 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 6 ڈالر اضافے کے بعد 2015 ڈالر کی سطح پر آگئے۔
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے اور 10 گرام 1268.86 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.06 ڈالر کمی سے 26.16 ڈالر پر آگئے۔
from SAMAA https://ift.tt/DNfop8C
No comments:
Post a Comment