دوسراون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا

پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 349 رنز کا بڑا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق اور بابر اعظم نے سنچریاں، فخر زمان نے نصف سنچری اسکور کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 349 رنز کا ہدف 49ویں اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 118 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت ہوئی، فخر زمان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے 97 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دوسراون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے 349رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا

کپتان بابر اعظم بھی جارحانہ موڈ میں نظر آئے انہوں نے 83 گیندوں پر 114 رنز جڑ دیئے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، محمد رضوان 23 رنز بناسکے۔ خوشدل شاہ 27 اور افتخار احمد 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 2، ناتھن ایلس اور مارکس اسٹوئنس ایک ایک شکار کرسکے۔

تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، تیسرا اور فیصلہ کن میچ 2 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/Er5SZmL

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP