بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگیں

وفاق اور پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی حکومت تبدیلی کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں۔ جام کمال گروپ نے بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف کی جمعیت علماء اسلام سے رابطے شروع کردیئے۔

رپورٹس کے مطابق جام کمال کوئٹہ میں اہم ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں نئے سیٹ اپ میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتی ہے اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو اس کی حمایت کرسکتی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں شامل دو اتحادی جماعتیں اے این پی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی بھی جام کمال گروپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر پہلے ہی عبدالقدوس بزنجو کے مخالف ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن مبین خلجی بھی حکومت سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/NlTUIc4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...