ضلعی وسطی کراچی: پانی کی چوری کامنظم اورمنافع بخش کاروبار

فوٹو: آن لائن

ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی و نیو کراچی میں پانی کی چوری منظم و منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے، واٹر بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے شہریوں کا ہی پانی چوری کرکے مہنگے داموں شہریوں کو فروخت کرنے کا گھناؤنا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نارتھ کراچی میں تعینات واٹر بورڈ کے افسران کھلے عام بغیر کسی منظوری کے زیر تعمیر پروجیکٹس کو کنیکش فراہم کرنے میں مصروف ہیں، ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نارتھ کراچی ضلع وسطی میں تعینات بااثر ایس ای اور ایکس ای این واٹر بورڈ کے آگے بے بس ہوگئے۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بااثر افسران کی جانب سے مختلف زیر تعمیر رہائشی منصوبوں، ہوٹلز اور پکوان سینٹرز و فلٹر پلانٹس کو فراہم کئے گئے پانی کے غیرقانونی کنیکشن کیخلاف کارروائی ممکن نہ ہوسکی۔

ملک کے سب سے بڑے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو اس وقت پانی کے بدترین بحران کا سامنا ہے، اس سے قبل نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مکینوں کو دو 3 دن کے ناغے سے پانی فراہم کیا جاتا تھا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اب ناغہ 20 سے 22 دن کا ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ناگن چورنگی پر مسجد صدیق اکبر کے قریب ایک رہائشی منصوبے کی پہلے پانی کی لائن توڑی گئی اور بعد میں پائن کی لائن کی مرمت کے نام پر مختص سائز سے زائد قطر کا کنیکشن فراہم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11 ایچ اور الیون آئی میں زیر تعمیر رہائشی پراجیکٹس میں پانی کے متعدد غیر قانونی کنیکشن فراہم کئے گئے ہیں، اسی طرح ناگن چورنگی پر ہوٹل سمیت درجنوں پکوان سینٹرز میں بھی اضافی کنیکشن لگائے جارہے ہیں۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پورے نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں فلٹر پلانٹ نصب کرکے پانی کے کنیکشن فراہم کئے گئے ہیں، جہاں علاقے کا پانی فلٹر کرکے علاقہ مکینوں کو ہی زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/pXSkLzQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Bondi gunmen 'meticulously' planned attack for months, police allege

Police release a tranche of documents allegedly tracing the suspects' movements prior to the deadly shooting. from BBC News https://if...