قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے لئے حکومت نے حکمت عملی تيار کرلی۔

اسپيکر اسد قيصر نے قانونی اور پارليمانی ماہرين سے مشاورت مکمل کرلی۔ ماہرين نے کل کا اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ايک ہفتے کيلئے ملتوی کرنے کی تجويز دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو پارليمانی ماہرين نے تجویز دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ رکن قومی اسمبلی خیال اور کزئی کے انتقال کے باعث کل کا اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کرنے کی روایت نبھائی جائے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا15نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے ہو گا۔

اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے لیے 14 روز کی آئینی مدت 21 مارچ کو ختم ہوگئی تھی۔ اسپیکر کا موقف تھا کہ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اپوزیشن کی جانب سے موصول ہوئی مگر قومی اسمبلی نے او آئی سی اجلاس قومی اسمبلی ہال میں انعقاد کیلئے21 جنوری کو قرارداد منظورکی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/hMBkDlC

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP