وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اداکار منیب بٹ کا دعویٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے وزیراعظم عمران خان کے عہدے سے نہ ہٹنے کا دعویٰ کردیا۔

اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میری اس ٹوئٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

منیب بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جُلے ردّعمل دیے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے، ایسے میں جہاں وزیراعظم کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں اُن کے حمایتی خوب اُن کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ میرے وزیر اعظم ایک ایماندار آدمی ہیں اور ان کا ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے ۔

بلال قریشی نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں جیسا انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ویسا وہ کرنہیں پائے لیکن وہ بہت کوشش کررہے ہیں ۔



from SAMAA https://ift.tt/Kv6sxAz

No comments:

Post a Comment

Main Post

Rubio says Ukraine partial ceasefire plan 'has promise' ahead of talks in Saudi Arabia

Russia has previously rejected a temporary ceasefire, calling it an attempt to buy time. from BBC News https://ift.tt/ofz7DmO