حوثیوں کامیزائل حملہ،جدہ کی تیل تنصیب میں آگ لگ گئی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں حوثیوں کے میزائل حملے میں آرامکو پیٹرولیم کے آئل ٹینک میں آگ لگ گئی، جسے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بجھادیا گیا۔

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعہ کو 5 بجکر 25 منٹ پر جدہ شہر میں آرامکو کے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملہ ہوا، ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ حوثیوں نے کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ حملے میں ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کے 2 ٹینکوں میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے حوثیوں کے حملوں سے جدہ شہر کی معمول کی زندگی متاثر ہوئی اور نہ ان حملوں سے کوئی فرق پڑا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں نے جدہ میں  آرامکو کے تحت پٹرولیم مصنوعات کے ایک ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملہ کیا تھا جبکہ جمعہ کو ہی سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے 16 حملے ناکام بنائے تھے، جن میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل تباہ کئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی ہتھیاروں سے لیس یہ 4 کشتیاں حملوں کیلئے تیار کررہے تھے، ان کشتیوں کو تباہ کرکے ’آئل ٹینکروں پر ایک ممکنہ حملے کو ناکام‘ بنادیا گیا ہے۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق الصلیف کی بندرگاہ پر حملے کے دوران کشتیوں پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے پر مامور 3 ’’ماہرین‘‘ ہلاک ہوگئے۔



from SAMAA https://ift.tt/eoDTyWs

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP