بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے فلم ”پٹھان“ کے سیٹ سے تصویر شیئر کر دی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نے اپنی تازہ تصویر شیئر کی، جس میں وہ 8 ایبس کے ساتھ سپر فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیشن میں لکھا ہے کہ ’شاہ رخ اگر تھوڑا رک بھی گیا تو پٹھان کو کیسے روکو گے۔ ایپس اور ایبس سب بنا ڈالوں گا‘۔
Shah Rukh agar thoda Rukh bhi gaya toh Pathaan ko kaise rokoge.. Apps aur Abs sab bana dalunga…. pic.twitter.com/vzk8C1JOUf
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 26, 2022
شارہ رخ خان نے ہفتے کی دوپہر کو ایک انوکھا کام کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی، جو فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر کھینچی گئی ہے ۔
فلم اگلے برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی لیکن کئی مداحوں نے تصویر دیکھنے کے بعد کہا کہ وہ پٹھان میں شاہ رخ کا نیا انداز دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتے۔
شاہ رخ خان ان دنوں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسپین میں موجود ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/U3lhaqm
No comments:
Post a Comment