مانسہرہ جلسہ: وزیراعظم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت کئی ارکان کو نوٹس

وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی اور صوبائی وزراء کو مانسہرہ جلسے پر ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے مانسہرہ میں پی ٹی آئی نے جلسے کا انعقاد کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر اعظم سواتی، اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صالح محمد سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، احمد حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔

حکومتی اراکین کے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر سندھ سمیت ان تمام افراد کو نوٹس جاری کردیا۔

مزید جانیے: اچھے اوربرے کی جنگ میں نیوٹرل کی گنجائش نہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیراعظم اور دیگر افراد کو 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کو انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/3r281Aa

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...