سعودی عرب پرحملے، حوثیوں کے 10ڈرون، ایک میزائل تباہ

حوثیوں نے ایک دن میں سعودی عرب پر بارود بردار 10 ڈرونز اور ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، دفاعی نظام نے تمام ڈرونز اور میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا۔

عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، حوثیوں نے 9 بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی جنہیں تباہ کردیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے کہا کہ حوثیوں نے پہلا حملہ جمعہ کی صبح 6 بارود بردار ڈرونز اور دوسرا جمعہ کی دوپہر 3 بارودی بردار ڈرونز کے ذریعے کیا، جنہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی دفاعی نظام نے جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران شہر پر بارود بردار ڈرون کا حملہ بھی ناکام بنادیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی، وسطی اور مشرقی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیاء جارحانہ حملے کرکے صورتحال کو گمبھیر بنانے کی کوشش کررہی ہے اور توانائی کی رسد میں خلل پیدا کرکے عالمی معیشت کو متاثر کرنے کے درپر نظر آرہی ہے۔

عرب اتحاد نے حوثی ملیشیاء کی جانب سے حملہ آور بارود بردار ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کرنے کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/8szuLAQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP