
پاکستان کے سولہ سالہ احسن رمضان ایرانی کے عامر سرکوش کو شکست دیکر اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے۔
ورلد اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ایران کے عامر سرکوش سے ہوا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کے 16 سالہ کھلاڑی نے 5 کے مقابل میں 6 فریم سے کامیابی حاصل کی۔
احسن رمضان کو ایک موقع پر 2-4 کے خسارے کا سامنا تھا تاہم انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور ایرانی کھلاڑی کو صرف ایک فریم جیتنے کا موقع دیا اور مزید 4 فریم جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد یوسف ایک اور محمد آصف 2 بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/9WpEUjy
No comments:
Post a Comment