
ایم کیو ایم پاکستان اور بی اے پی نے دو ٹوک جواب دیدیا کہ شيخ رشيد نہیں اپنا فیصلہ ہم خود کریں گے۔
وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد احمد نے کوئٹہ میں ایسا بیان دیا کہ حکومت کے اتحادی بھی آپے سے باہر ہوگئے، ايم کيو ايم پاکستان نے واضح جواب دیدیا۔ خواجہ سہيل منصور کہتے ہيں شيخ رشيد اچھی طرح جان ليں ہم کسی کے اشاروں پر نہيں چلتے بلکہ اپنے فيصلے خود کرنے کے پابند ہيں۔
انہوں نے کہا کہ شيخ رشيد کے فيصلوں پر عمدرآمد نہيں ہوگا، رابطہ کمیٹی کا فيصلہ ايم کيو ايم کا فيصلہ ہوگا۔
شیخ رشید کے بیان پر بلوچستان سے بھی ردعمل آگيا۔ سابق وزيراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ٹوئٹر پيغام ميں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فيصلہ خود کرے گی، شيخ رشيد نہيں۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کس کے ساتھ ہے کس کے ساتھ نہيں، جلد پتہ لگ جائے گا۔
from SAMAA https://ift.tt/3ltB27Q
No comments:
Post a Comment