خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ ہوگیا، فی بیرل 118 ڈالر سے زائد ہوگئی،7 روز میں تیل تقریباً 20 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوچکا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ منگل کے روز بھی جاری رہا، یوکرین اور روس کے درمیان جنگ اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 2.23 فیصد اضافے سے 118.18 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.13 فیصد اضافہ ہوا اور نرخ 112.31 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 20 ڈالر فی بیرل تک بڑھ چکی ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/OfzEqt9

No comments:

Post a Comment

Main Post

Don't complain about use of New Zealand's Māori name, MPs told

It comes after the deputy prime minister tried to ban lawmakers from calling the country Aotearoa in parliament. from BBC News https://ift...