کوئٹہ: بند تعلیمی ادارے جمعہ کو کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ آج (جمعہ) سے کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر 17 اور 18 مارچ کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے 17 اور 18 مارچ کو کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شہر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری طرف چیئرپرسن ثانوی بورڈ سعدیہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں جمعہ کو میٹرک کا پرچہ نہیں ہوگا جبکہ بلوچستان اضلاع میں پرچے معمول کے مطابق ہونگ۔

ان کا کہنا تھا کہ 17 اور 18 مارچ کو منسوخ ہونیوالے پرچوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، کوئٹہ میں  میٹرک کے پرچے 19 مارچ سے معمول کے مطابق ہوں گے۔



from SAMAA https://ift.tt/WoqZG49

No comments:

Post a Comment

Main Post

Sean 'Diddy' Combs files appeal asking for immediate prison release

Combs argues his sentence was improperly decided and asked that his conviction also be thrown out. from BBC News https://ift.tt/hk8wUR3