
لاہور ميں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا انعقاد کيا گيا جس میں خواتین کے علاوہ خصوصی افراد نے بھی کی شرکت کی۔
سائیکل ریلی میں صرف خواتین نہیں بلکہ خصوصی افراد، پولیس کے نوجوان اور سیاسی شخصیات نے نہ صرف شرکت کی بلکہ سائیکل کی سواری بھی کی۔ گورنرہاؤس سے شروع ہونے والی ریلی چیئرنگ کراس پرختم ہوئی۔
ريلی ميں 5 سو سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آلودگی کے خاتمے اور صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سائیکل بہترین ورزش ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/uKYFsvH
No comments:
Post a Comment