سعودی عرب: ایک دن میں ریکارڈ 81مجرموں کے سرقلم

سعودی عرب میں ایک دن میں ریکارڈ 81 سزا یافتہ مجرمان کے سر قلم کردیئے گئے۔ مجرمان میں داعش اور القاعدہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو داعش اور القاعدہ کیلئے کام کرنے والے کارکنان، قتل اور عصمت دری جیسے جرائم میں ملوّث 81 مجرموں کے سرقلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق جن افراد کے سرقلم کئے گئے ہیں، ان میں سعودی اور غیرملکی دونوں شامل ہیں، ان میں زیادہ تر یمنی ہیںم جنہیں عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی افسروں کے قتل، بارودی سرنگیں نصب، اغواء، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتیوں جیسے جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

العربیہ اردو کے مطابق ان مجرموں نے ملک کو غیرمستحکم کرنے اور تنازعات و انتشار پھیلانے کے ساتھ ساتھ ’’دہشت گرد‘‘ تنظیموں داعش، القاعدہ اور یمن کے حوثی گروپ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیلئے ہتھیاروں اسمگل کئے اور سعودی عرب کیخلاف کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان مجرموں کو متعلقہ عدالت میں مقدمات چلانے کے بعد سزا سنائی گئی تھی، سزائے موت کے فیصلوں کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے منظوری دی تھی اور ایک شاہی فرمان میں ان فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا گیا تھا، تمام مجرمان کو ہفتے کے روز موت کی نیند سلایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کو سزائے موت دی گئی ان میں سعودی، یمنی اور شامی بھی شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/h2YL5CW

No comments:

Post a Comment

Main Post

Israel extends order allowing closure of foreign broadcasters

A bill passed by parliament expands temporary powers introduced during the Gaza war to shutter outlets seen as a security threat. from BBC...