عمران خان کے ساتھ جوہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مريم نواز نے وزيراعظم کو نشانے پر لے ليا۔ کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، انہيں ديکھ کر عبرت ہوتی ہے۔

ٹوئٹر پيغام ميں مسلم لیگ ن کی رہنماء مريم نواز نے لکھا کہ کل کيا ہوگا يہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے، دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنيوالے کا ايک ايک لمحہ اراکين کی منتيں کرنے ميں صرف ہورہا ہے، حکومت آنی جانی شہ ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے، مہنگائی اور نااہلی سے ان کی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے، یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟۔!

مریم نواز نے کہا کہ خان صاحب نے صرف مخالفین کو ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کو بھی گالیاں اور دھمکیاں دیں، اپنی سیاسی مخالفت میں پاکستان کا نقصان کرنے کا اختیار ان کو کس نے دیا؟۔



from SAMAA https://ift.tt/AaUkOiC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Survivors 'nervous and sceptical' about release of remaining Epstein files

US lawmakers who pushed for the documents to be made public have criticised the initial release as incomplete. from BBC News https://ift.t...