تربت میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 7دہشت گرد مارے گئے

فائل فوٹو

تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے مضافاتی علاقے گورچوپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے اپنے کیمپ سے فرار کی کوشش کی اور فورسز پر فائر کھول دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر حاصل ڈوڈو اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد مکران میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج سبی میں خودکش حملے میں 7 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں زیادہ تر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/gkV4nM0

No comments:

Post a Comment

Main Post

Survivors 'nervous and sceptical' about release of remaining Epstein files

US lawmakers who pushed for the documents to be made public have criticised the initial release as incomplete. from BBC News https://ift.t...