پاکستان میں بھارتی مداخلت پرمبنی فلم’ڈھائی چال‘کا ٹریلر دیکھیں

شمعون عباسی و عائشہ عمر کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

کرونا کے باعث مسلسل تاخیر کے بعد اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 17 جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔

ہمایوں اشرف، عائشہ عمر، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، اریج چوہدری اور رشید ناز سمیت دیگر اداکاروں پر مبنی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں شمعون عباسی نے بلوچستان سے پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار نبھایا ہے۔ ان کے مقابل اداکارہ عائشہ عمرہیں جوبلوچستان کی مقامی اورنڈرصحافی کے روپ میں نظرآئیں گی۔ اس کے علاوہ ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکاربھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئےاداکارہ عائشہ عمرکا کہنا تھاکہ فلم کی کہانی بلوچستان سے متعلق ہے جس میں بیرونی مداخلت اور یہاں کے عوام کی جانب سے خطے میں امن بحال کرنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں اورمشکل دور سے گزرنے کا احوال ہے۔فلم میں میرا کردارایک صحافی کا ہے جوکوشش کرتی ہے کہ لوگوں کواس خطے کی صحیح تصویر دکھا سکے۔

فلم کے منفرد نام سے متعلق استفسار پرشمعون عباسی کا کہناتھا کہ شطرنج میں گھوڑا ڈھائی چال چلتا ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔۔وزیر اورہاتھی کے بعد اہم مہرے اور 3 سپاہیوں کے متبادل سمجھے جانے والے گھوڑے کی خوبی ہوتی ہے کہ کھیلنے والا چاہے تو گھوڑے کو جمپ کرا سکتا ہے اور یہ ایک چال میں ڈھائی قدم کی پیش قدمی کرسکتا ہے۔ اسی ڈھائی قدم پر فلم کا نام ’’ڈھائی چال ‘‘ رکھاگیا ہے ۔

ہدایت کار تیمور شیرازی کی فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اسے ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/98eSIy4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Modernism and Islamic motifs: How Indian artists envisioned Christ's birth

Over the centuries, painters in India have depicted Jesus's birth from a uniquely local perspective. from BBC News https://ift.tt/RqO7...