ترک صدر اور اہلیہ اومی کرون میں مبتلا

ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ میں مبتلا ہوگئیں۔ دونوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب نے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنا اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بہتر ہیں، ہمییں کرونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر پر کہا ہے کہ طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کے اومی کرون کی تشخیص کا علم ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام ان کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی ترک صدر اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستانی عوام کی دعائیں ترک صدر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/kiyxV3E

No comments:

Post a Comment

Main Post

Australian state plans to ban intifada chants after Bondi shooting

New South Wales will look at passing hate speech laws after Australia's deadliest shooting in almost 30 years. from BBC News https://i...