پی ایس ایل7:کنگز شکستوں کےبحران سے نہ نکل سکا

 سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چودہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں یونائیٹڈ کی ٹیم 177 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنر بری طرح ناکام ہوئے، اوپنر شرجیل خان اور کپتان بابراعظم باالترتیب 6 اور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 25، این کوک بین 2، عماد وسیم 9، لیوس گریگوری اور کرس جارڈن، 15، 15 رنز بناسکے۔ کنگز کے مڈل آرڈر بلےباز محمد نبی 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں باالترتیب 39 اور 30 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 33، کپتان شاداب خان 34 اور آصف علی 10 رنز بناسکے تھے۔

کراچی کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 جبکہ عماد وسیم، عثمان شنواری اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/yg91FMN

No comments:

Post a Comment

Main Post

Australian state plans to ban intifada chants after Bondi shooting

New South Wales will look at passing hate speech laws after Australia's deadliest shooting in almost 30 years. from BBC News https://i...