ڈرامہ فيسٹيول کا کھيل، داستان حضرت انسان


رپورٹ : محمد قربان

لاہور ميں جاری سات روزہ ڈرامہ فيسٹيول کے دوسرے روز کھيل داستان حضرت انسان پيش کيا گيا،جس ميں فنکاروں نے انسان کی زندگی اور اسکی جستجو کے مختلف پہلو دکھائے۔

الحمرا آرٹس کونسل ميں پيش کئے جانے والے کھيل داستان حضرت انسان کا موضوع انسان کا جنم، بچپن، لڑکپن، جوانی اور پھر بڑھاپے پر مبنی تھا ۔

ڈرامہ کی کہانی انسان کے بچپن سے ليکر بڑھاپے تک کے مختلف ادوار کے گرد گھومتی ہے ۔

کھيل ميں دکھايا گيا ہے بچپن ميں معصوم، لڑکپن ميں شرارتی اور جواني ميں عشق، پيار اور محبت کے دعوے کرنے والا انسان جب ذمہ داريوں ميں گھرتا ہے تو سب رشتے ناطے توڑ کر پیٹ کي بھوک مٹانے ميں لگ جاتا ہے ۔

ڈرامہ کے آخر ميں مختلف روپ دھارنے والا بچہ جمورا زندگی کی تگ و دو ميں ہي موت کو گلے لگا ليتا ہے۔

داستان حضرت انسان بچپن کے چند اچھے دنوں کے بعد وہی روزی روٹی کا رونا جو پیٹ کی بھوک کو سمجھ گیا سمجھو وہ زندگی جی گیا ۔



from SAMAA https://ift.tt/7bmA9fTi6

No comments:

Post a Comment

Main Post

Slovak opposition protests as PM Fico warns of coup

Tens of thousands come onto the streets, as Robert Fico threatens to deport foreigners he says are fomenting a coup. from BBC News https:/...