گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا

پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ کے گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا۔

معروف گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ بنت راشد نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

عائشہ نے جمعہ کو انسٹاگرام پر نور کے ساتھ ہونے والی مبینہ واٹس ایپ گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کئے جس میں انہوں نے گلوکار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ ’ایئرپورٹ جاتے ہوئے میری گاڑی کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی تھا، آپ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نوری کے بھائی علی حمزہ کے ساتھ ساتھ ڈرمر کامی پال (جو نوری بینڈ سے وابستہ ہیں) کے لیے اپنے احترام کی وجہ سے عوامی طور پر الزامات کے ساتھ سامنے نہیں آنا چاہتی۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے ڈرمر کامی پال سے اپنی دوستی ختم کردی کیونکہ انہیں اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کو رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ دوستی رکھیں۔

اسکرین شاٹس میں عائشہ کو نور کا مبینہ جواب بھی نظر آتا ہے جس میں وہ اس کے “گنہگار” ہونے کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ خود سے نفرت کرتے ہیں۔

خاتون صحافی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے کے بعد نور نے بظاہر اپنی اہلیہ کے فون نمبر سے عائشہ سے رابطہ کیا۔

ان اسکرین شارٹس میں کتنی صداقت ہے اس بات کا پتہ لگانا ابھی باقی ہے تاہم علی نور نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ‘نانو’ کو لکھے گئے خط میں الزامات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے ویڈیو اور گانے کا ٹیزر اور ریلیز کی تاریخ ڈال دی لیکن جب میں یہ کر رہا تھا، مجھے اخبارات سے ایک پیغام ملا کہ مجھ پر عائشہ کی طرف سے می ٹو کا الزام لگایا گیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/VwDiTHa

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...