پی ایس ایل7:کنگز کو ایونٹ میں پہلی فتح مل گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی اور 149 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 125 رنز بناسکی، اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان جلد آؤٹ ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بلےباز محمد حفیظ نے 33 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروکس نے 55 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہیری 26 اور ویزے 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 4 جبکہ کرس جارڈن اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز جو کلارک اور کپتان بابراعظم اعظم نے کیا، تاہم کلارک پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بابراعظم نے 35 رنز اسکور کیے۔

کنگز کے دیگر بلےبازوں میں قاسم اکرم 26، روحیل نذیر 18 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4، زمان خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آج پہلے کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/qeYZN5i

No comments:

Post a Comment

Main Post

The truth behind your £10 dress: Inside the Chinese factories fuelling Shein's success

Workers making clothes for the fast fashion giant tell the BBC they labour for up to 75 hours a week. from BBC News https://ift.tt/B3o48WX...