اہم شخصيات کيخلاف تحقيقات کرنيوالے افسروں کاتبادلہ

شہباز شريف اور جہانگير ترين سميت اہم شخصيات کے خلاف تحقيقات کرنے والے ايف آئی اے افسران کے تبادلوں کیخلاف ڈائريکٹر لاہور متحرک ہو گئے۔

اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسروں کے تبادلے رکوانے کےلیے ڈائریکٹر لاہور ڈاکٹر رضوان نے ڈی جی کو درخواست کردی۔ درخواست میں لکھا کہ یہ تبادلے روٹیشن رولز کے مطابق نہیں کیے گئے متعلقہ افسر اہم مقدمات کی انکوائری کررہے ہیں  انہیں موجودہ پوسٹنگ پر ہی کام کرنے دیا جائے۔

ڈاکٹر رضوان نے جن افسروں کا تبادلہ رکوانے کی درخواست کی ہے ان میں سيد علی مردان، عمائد ارشد، زوار احمد، شيراز عمر اور رانا منير شامل ہیں۔

سيد علی مردان شہبازشريف کے خلاف منی لانڈرنگ کيس کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ عمائد ارشد جہانگير ترين کيس، شيراز عمر حوالہ ہنڈی کیس اور زوار احمد سٹہ مافيا کيس کی تحقيقات کر رہے ہيں۔ رانا منير کے پاس مختلف کيسز کا ڈيٹا اکٹھا کرنے کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ان افسروں کے سندھ تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔



from SAMAA https://ift.tt/cwdltM58J

No comments:

Post a Comment

Main Post

Ukraine struggling to keep lights on under Russian attack, says energy boss

DTEK boss Maxim Timchenko says the intensity of Russian strikes is so frequent there is no time to recover. from BBC News https://ift.tt/5...