سہیل تنویر، بین کٹنگ کے ایک دوسرے کو نازیبا اشارے

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران بین کٹنگ کی جانب سے چار چھکے مارے جانے پر سہیل تنویر غصے میں آگئے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں غیرملکی کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک اوور میں چار چھکے جڑے تو سہیل تنویر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکے مارے اور ایک گیند پر دو رنز اور ایک پر سنگل لیا۔

میچ میں مجموعی طور پر سہیل تنویر نے اپنے چار اوورز میں میں 50 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔

بین کٹنگ 14 گیندوں 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، زلمی کے کھلاڑی کا کیچ سہیل تنویر نے ہی لیا اور اس کے بعد انہوں نے بین کٹنگ کی جانب دیکھ کر نازیبا اشارے جبکہ اس سے قبل کٹنگ نے بھی چھکا مارنے کے بعد سہیل تنویر کو نازیبا اشارے کیے تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی دونوں کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے جس پر سہیل تنویر کو جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/ManXwlO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Her husband's kidnapping became Malaysia's biggest mystery. Then came a stunning confession

Nine years after her husband disappeared, Susanna Liew had a stunning legal win in one of Malaysia's biggest mysteries. from BBC News ...