نوازشريف نے تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی

مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نوازشريف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکی مشروط منظوری دے دی۔

ن ليگ کی سينٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس ميں مريم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشريف کو تمام فيصلوں کا اختيار ہے۔ نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرےگا۔

اجلاس میں نوازشريف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکی مشروط منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کرلیا جائے، تحريک اس وقت لائی جائے جب کامیابی کا 200 فیصد یقین ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرپارٹی قیادت نے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا، نوازشریف ک وتمام فیصلوں کا اختیار ہے جبکہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک شہبازشريف کو دے دیا گیا۔



from SAMAA https://ift.tt/9dZi6NA

No comments:

Post a Comment

Main Post

Winter storm grips US as millions face power outages and disruption

A powerful winter storm swept across the country, with heavy snow, ice and dangerously low temperatures affecting millions. from BBC News ...