موسیقی کی ماں ہماری نظرسے اوجھل ہوگئی،راحت فتح علی خان


پاکستانی موسیقار اور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ايک ويڈيو پيغام ميں کہا کہ موسیقی کی ماں ہماری نظر سے اوجھل ہو گئی۔

راحت فتح علی خان کی جانب سے لتا منگیشکر کی وفات پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ لتا جی کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں، گائیکی ميں جو مقام لتا جی کو نصیب ہوا وہ ہر کسی کو نصیب نہيں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شخصیت کو بیان کرنے کیلئے میرے الفاظ بہت چھوٹے ہیں، وہ کئی سال سے نہیں گارہی تھیں لیکن ان کاسایہ فن موسیقی پر چھاوں کی طرح تھا۔

گزشتہ روز بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرگزشتہ روز92 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔



from SAMAA https://ift.tt/DSVETY2

No comments:

Post a Comment

Main Post

Australian state plans to ban intifada chants after Bondi shooting

New South Wales will look at passing hate speech laws after Australia's deadliest shooting in almost 30 years. from BBC News https://i...