بچوں کےمقبول ترین گانے بے بی شارک پر فلم بنانےکااعلان

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو اور بچوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ فلم پیرا ماؤنٹ پلس اسٹریمنگ سروس کے لیے یہ فلم نیکولوڈین انیمیشن اور پنک فونگ کمپنی مل کر بنائیں گے۔

پنک فونگ کمپنی نے ہی سال 2016 کے جون میں بے شارک ویڈیو ریلیز کی تھی۔

بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ویڈیو ڈیسپاسیٹو کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

فلم کے ریلیز کی تاریخ تو ابھی نہیں بتائی گئی مگر پیراماؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اس کے بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلموں اور شوز کا حصہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلم آئندہ برس 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/oOG53Uk

No comments:

Post a Comment

Main Post

The truth behind your £10 dress: Inside the Chinese factories fuelling Shein's success

Workers making clothes for the fast fashion giant tell the BBC they labour for up to 75 hours a week. from BBC News https://ift.tt/B3o48WX...