تحریک انصاف سندھ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

علي زيدی کی جانب سے کی گئی نامزدگيوں کے 24 گھنٹے بعد تحريک انصاف سندھ ميں اختلافات شديد ہوگئے۔

حليم عادل شيخ نے سينئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ ديديا تاہم وہ اپوزيشن ليڈر سندھ اسمبلی کے عہدے پر کام کرتے رہيں گے۔

سينئر نائب صدر پی ٹی آئی سندھ طاہر حسين شاہ نے عہدے استعفیٰ ديديا ہے جبکہ گورنرسندھ کے مشير علی جونيجو نے پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر کے عہدے کا استعفیٰ بھيج ديا ہے۔

دو سينئر نائب صدور  اور گورنرسندھ کے مشير کے بعد تحریک انصاف ميرپورخاص کے جنرل سيکريٹری اکبرعلی پلی بھی مستعفی ہوگئے۔

اپوزيشن ليڈر سندھ اسمبلی حليم عادل شيخ کا کہنا ہے کہ نجی مصروفيات کی وجہ سے مستعفی ہوا ہوں باقی باقی رہنماؤں کے اعتراضات میرے علم میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کل 16 فروری کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اللّٰہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدور ہوں گے۔

ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران صوبائی نائب صدور ہوں گے۔

ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن، غالب خان ڈومکی لاڑکانہ، خاوند بخش حیدرآباد اور عنایت رند کو پی ٹی آئی نوابشاہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 25 دسمبر کو عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی مرکزی تنظیم کا اعلان کیا تھا جس میں اسد عمر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ، پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار کو جنوبی پنجاب کے صدور مقرر کردیے گئے تھے۔



from SAMAA https://ift.tt/oqvb7NH

No comments:

Post a Comment

Main Post

Ghana to investigate controversial $400m cathedral project

Critics say the money could be put to better use in at a time when the country is struggling economically. from BBC News https://ift.tt/Ew...