موٹے چاولوں کا منفرد ذائقہ چکھنا ہو تو ضلع چارسدہ سے بہتر کوئی جگہ نہيں ہوسکتی۔ دیگ میں جتنا چاول ہوتا اتنا ہی گوشت ڈالا جاتا ہے۔
رجڑ کے علاقہ میں صدیوں سے ماہر باورچی موٹے چاول بناتے آرہے ہیں موٹے چاول کی دیگ میں جتنا چاول ہوتا اتنا ہی گوشت ڈالا جاتا ہے جبکہ مختلف مصالحوں سے لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔
باورچی کا کہنا ہے کہ یہ جتنا چاول ہوتا ہے اتنا گوشت ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں 8 سے 10 قسم کے مصالحے ہوتے ہیں، یہ ہمارا روایتی پکوان ہے یہ نہ صرف مقامی لوگ بہت پسند کرتے ہیں بلکہ باہر سے بھی لوگ کھانے آتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ چارشدہ کے مشہور چاول ہے جو پہلے تو صرف شادی بیاہ تقریبات میں ہمارے ہاں پکتے تھے مگر اب ہر جگہ دستیاب ہے اور جب باہر سے کوئی آتا ہے تو ہم سے یہی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔
ضلع چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں تیار ہونے والا پکوان اپنی انفراديت کی وجہ سے خاص مقام بناچکا ہے۔ روایتی موٹے چاول پہلے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں مہمانوں کو پیش کيے جاتے تھے لیکن مانگ بڑھنے کے بعد اب یہ عام بازاروں میں دستیاب ہوتا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/vTXgJRw
No comments:
Post a Comment