کراچی:ڈکیتی کے دوران لڑکی کاریپ، 2ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی پولیس سے مقابلے کے دوران سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی اور 16 سالہ لڑکی کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن بلاک 7 اے میں اتوار کی رات تقریباً 11 بجے 4 ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسے اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں، جانے سے پہلے ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کے ریپ کا منصوبہ بنایا۔

جس وقت مسلح ملزمان گھر میں گھسے اس وقت وہاں ماں، باپ، متاثرہ لڑکی، اس کی بہن اور بہنوئی موجود تھے، ملزمان نے لڑکی کے علاوہ تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کردیا اور لڑکی کو دوسرے کمرے میں لے گئے جہاں تین ملزمان نے اس کا باری باری ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی امداد اور میڈیکولیگل ایگزامینیشن کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون میڈیکولیگل افسر (ڈبلیو ایم ایل او) نے اس کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔ خاتون میڈیکولیگل افسر نے سیمپل حاصل کرکے ڈی این اے تجزیے کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع وسطی غربی عزیز نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 15/16 میں مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے کہ پیٹرولنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔

سوہائے عزیز کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے مسلح ملزمان کی تصاویر ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو دکھائی گئی جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں ان کے گھر میں ڈکیتی اور 16 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کرنیوالے 4 ملزمان میں سے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے ہلاک ملزمان کی پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ دونوں ملزمان کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔



from SAMAA https://ift.tt/Z0yuWrl

No comments:

Post a Comment

Main Post

Watch: Huge clouds of water and fire retardant dumped on LA wildfires

Fire crews have been dropping water and fire retardant on blazes around Los Angeles since last week. from BBC News https://ift.tt/4GyfeQ6 ...