معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چار میں سے صرف ایک خاتون ڈاکٹر گریجویشن کے بعد میڈیکل کے شعبے سے منسلک رہتی ہے یہ مایوس کن ہے۔
ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ’ڈاکٹر بہو‘ نامی ایک منصوبے پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں، جس میں وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے مسائل کو سامنے لائیں گے۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی 4 میں سے صرف ایک لڑکی ہی بطور ڈاکٹر پریکٹس کر پاتی ہیں۔
Disappointed to find out that only 1 out of 4 female doctors practice after graduation in Pakistan because of family pressure. Thinking of a new project, maybe to highlight this issue. Let’s encourage women to pursue their dreams. #DoctorBahu
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) January 31, 2022
ہمایوں سعید نے لکھا کہ وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود خاندانی دباؤ کی وجہ سے بطور ڈاکٹر پریکٹس نہ کر پانے والی خواتین کے مسئلے پر منصوبہ بنانے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔
ہمایوں سعید نے اس حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’آئیے، خواتین کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دیں‘۔
اداکار کی اس ٹوئٹ سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ’ڈاکٹر بہو‘ کے نام سے کوئی ڈراما بنائیں گے۔
from SAMAA https://ift.tt/WneJsEoYM
No comments:
Post a Comment