ویلنٹائن ڈے پر کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ہونگی؟

بالی ووڈ فلم ٹائیگر کی شوٹنگ کی وجہ سے کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل ویلنٹائن ڈے ایک ساتھ نہیں منا پائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تیاری کا شیڈول کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے جس میں کترینہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ویلنٹائین ڈے نہیں منا پائیں گی بلکہ اس کے برعکس وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونگی۔

فلم کی شوٹنگ 14 فروری کو شروع ہوگی فلم کے ہیرو سلمان خان اور ہیروئن کترینہ کیف شوٹنگ سے ایک دن قبل دہلی پہنچیں گے جہاں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔ شوٹنگ کے اس کڑے شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے کترینہ اپنے شوہر کے ساتھ ویلنٹائن ڈے نہیں منا سکیں گی۔

فلم کی شوٹنگ 10 سے 12 روز جاری رہے گی، فلم کی ہدایتکاری یش راج فلمز اور منیش شرما نے مل کر کی ہے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔



from SAMAA https://ift.tt/l8srvSdKD

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...