بختاور بھٹو کے بیٹے کیلئے ملالہ کا خوبصورت تحفہ


نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بختاور کے بیٹے میر حاکم کے لیے ایک نہایت خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔

انسٹاگرام پر ابھی سے آصف علی زرداری کے نواسے، اور بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی کی جانب سے میر حاکم کے لیے تحفتاً بھیجی گئی کتاب کا عکس دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ روز شیئر کی جانے والی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے: میری لائبریری میں تازہ ترین اضافہ! شکریہ ملالہ میں ممی کے ساتھ اسے پڑھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

یاد رہے یہ کتاب انگریزی میں ہے اور خود ملالہ ہی کی لکھی ہوئی ہے، جس کا عنوان ہے ملالاز میجک پینسل، یعنی ملالہ کی جادوئی پینسل۔

ملالہ نے کتاب پر لکھا کہ بہت ساری کتابیں پڑھو، بہت سی چیزیں سیکھو اور دنیا کو بدلنے میں مدد کرو۔

ملالہ یوسف زئی نے آٹوگراف کے ساتھ میر حاکم کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اسے بہت ساری دعائیں بھی دی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو میر حاکم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جو کہ اس کی پیدائش کے بعد بنایا گیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/R6Z9PJOlc

No comments:

Post a Comment

Main Post

Ukraine struggling to keep lights on under Russian attack, says energy boss

DTEK boss Maxim Timchenko says the intensity of Russian strikes is so frequent there is no time to recover. from BBC News https://ift.tt/5...