پی ایل7:یونائیٹڈ کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 43 شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اسلام یونائیٹڈ کے اوپنرز اور مڈل آرڈر بلےباز نے کوئٹہ کےبالرز کا برکس نکال دیا۔

پہلے بلےبازی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 229 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، کولن منرو نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے جبکہ اعظم خان نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر احسن علی اور محمد نواز کے علاؤہ کوئی بلےباز مزاحمتی اننگز نہ کھیل سکا، احسن نے 27 گیندوں پر 50 جبکہ نواز نے 47 رنز اسکور کیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیگر بلےبازوں میں عبدالواحد بنگلزئی 14، کپتان سرفراز احمد اور بین ڈکیٹ 11، 11 جبکہ جیمز فالکنر 47 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 5، حسن علی نے دو وقاص مقصود اور محمد وسیم جونیر  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلےبازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا جبکہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار لیگ اسپنر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کیا اور 67 رنز دیئے۔



from SAMAA https://ift.tt/7hWris3MX

No comments:

Post a Comment

Main Post

Ukraine struggling to keep lights on under Russian attack, says energy boss

DTEK boss Maxim Timchenko says the intensity of Russian strikes is so frequent there is no time to recover. from BBC News https://ift.tt/5...