جہانگير ترين سے دورياں نہيں ہيں،اسد عمر

وفاقی وزير منصوبہ بندی اسد عمر نے جہانگیر ترین سے دوریوں اور تحریک انصاف میں گروپ بندی کا تاثر مسترد کردیا۔

سماء کے نمائندہ خصوصی کو انٹرویو میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ميں کوئی گروپ بندی نہيں ہے۔ جہانگیر ترین نے کبھی پی ٹی آئی کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کی مخالف نہیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی، مونس الہٰیٰ، امین الحق، فہمیدہ مرزا سے رابطہ ہوچکا۔ اتحادیوں سے رابطے ميں تھے، اتحاد قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے کہوں گا،ہن آرام اے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کا سامنا کيا اور 40سال پرانے ریکارڈ کا جواب دیا، سندھ میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی اور اتحادی بنائیں گے۔

وفاقی وزير منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومت، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ  سب ایک پیج پر ہیں، ایسے شاندار سول ملٹری تعلقات کئی دہائیوں بعد دیکھے۔

حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان صدرشی کی دعوت پر چین گئے تھے اور صدر پیوٹن کی دعوت پر روس جارہے ہیں۔ چینی صدر سےعمران خان کی چوتھی ملاقات تھی اور یہ دورہ سب سے اچھا رہا۔

وفاقی وزير اسد عمرکا کہنا تھا کہ امریکا نے بھی ہمیں اپنا اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دے دیا ہے ہم کسی بلاک کا حصہ تھے نہ بننا چاہتے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/drPkTg8

No comments:

Post a Comment

Main Post

Pope Francis remains 'critical' and has kidney problem, Vatican says

The pontiff "continues to be alert and well oriented" and has not had any further respiratory crises, the Vatican said. from BBC...