قومی اداروں پرحملوں کے بجائے پارلیمان میں سیاست کریں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ لمبے لمبے دھرنے دینے اور قومی اداروں پر حملے کرنے کی بجائے پارلیمان میں سیاست کریں۔

لاہور میں بیوروچیفس سےغیر رسمی گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس حکومت کو نکالنا ہے تو آئین کے تحت عدم اعتماد ليکرآئيں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جمہوری طریقے سے نکالنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کہ کوئی غیر جمہوری طریقے سے آجائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کس کس ایم این اے نے دیا ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو بھی نہیں پتہ، یہ صرف مجھے اور یوسف رضا گیلانی کو پتہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کس نے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری ہر سیاسی سرگرمی کو اسٹیبلشمنٹ سے جوڑلیا جاتا ہے، گلگت بلتستان اور ساؤتھ پنجاب کے دوروں کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے جوڑ دیا گیا، گیٹ نمبر 4 کا راستہ مجھے نہیں معلوم نہ ہم نے کبھی یہ راستہ استعمال کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، لانگ مارچ سے ہم بڑی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں



from SAMAA https://ift.tt/uPZFmiEy7

No comments:

Post a Comment

Main Post

'We have been ready for so long': Thailand legalises same-sex marriage

It means LGBT couples now have the same rights as any other couple - the culmination of a decades-long campaign. from BBC News https://ift...