پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے دیدی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بنائے۔
اوپنر شان مسعود نے جارحانہ 88 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان صفر، ریلی روسو اور صہیب مقصود 21، 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بین ڈکیٹ کے 47 اور افتخار احمد نے 13 گیندوں پر جارحانہ 30 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔
اوپنر احسن علی 24، کپتان سرفراز احمد 21، جیمز فالکنر 18 جبکہ سہیل تنویر 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عمران طاہر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
from SAMAA https://ift.tt/FtkTPZXwv
No comments:
Post a Comment