پی ایس ایل7:قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 142 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنر عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم فخر زمان اور کامران غلام نے 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

اوپنر فخر زمان نے 53 رنز بنائے انکی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے جبکہ کامران غلام 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن رائے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے جبکہ احسن علی 8 رنز بناسکے تھے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 12، عمر اکمل 25، رنز بناکر نمایاں رہے۔ مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد اور حسان خان نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم حسان 17 رنز بناکر ویزے کا شکار بنے جبکہ افتخار 52 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویزے نے 2،2 جبکہ راشد خان اور حارث نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے، وہ کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب آج کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست سے دو چار کیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/dKgU3mY

No comments:

Post a Comment

Main Post

List weekly accomplishments or resign, Musk tells US federal workers

The weekend email comes as Elon Musk leads an effort to aggressively curtail the government workforce. from BBC News https://ift.tt/I14p5G...