کراچی پولیس نے لاہور کے سنار سے ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، چھینی گئی رقم تاحال برآمد نہیں کی جاسکی۔
کراچی کے علاقے صدر میں 2 فروری کی رات ڈاکو لاہور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ابو بکر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، سونے کا تاجر رقم لے کر رکشہ کے ذریعے کینٹ اسٹیشن جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نے اسے نصرت بھٹو انڈر پاس میں روک کر لوٹ لیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ سنار سے لوٹ مار کی واردات میں ملوث ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان کو کہا گیا تھا کہ بیگ میں فائلیں ہیں اور یہ فائلوں والا بیگ چھیننے کے عوض انہیں 50 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا۔
پوليس نے ملزمان سے 46 لاکھ روپے اور 4 پستول برآمد کرلئے ہیں تاہم رقم چھیننے کا ٹاسک دینے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے جبکہ لوٹی گئی رقم بھی برآمد نہیں ہوئی۔
from SAMAA https://ift.tt/71fYHmk
No comments:
Post a Comment