سعودی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، 12 افراد زخمی

سعودی عرب کی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجے گئے ڈرون کو تباہ کردیا، جس کے باعث ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر تباہ کئے گئے حوثی ڈرون کا ملبہ گرنے سے مختلف 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ ہوائی اڈے کے احاطے اور اس کے آس پاس گرا۔

ترجمان کے مطابق اس ڈرون حملے کی ابتدائی رپورٹ کے صرف ایک گھنٹے کے بعد فضائی ٹریفک معمول پر آگئی تھی۔

ترجمان نے سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’ہم سویلین ہوائی اڈوں اور مسافروں کو نشانہ بنانے کے جواب میں سخت آپریشنل اقدامات کریں گے‘‘۔

عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے 72 گھنٹے میں کچھ ’’سویلین مقامات‘‘ خالی کردیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شہر اور اس کے نواح میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرسکتا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/wP56u3E

No comments:

Post a Comment

Main Post

What an AI-generated video of Gaza reveals about Trump tactics

US President Donald Trump sparked a social media frenzy when he posted a video of Gaza generated by artificial intelligence on his site Trut...