کراچی کی بہتری کیلئےآواز بلند کرنےوالوں کی آوازمیں آواز ملائینگے،خالدمقبول

عوامی نيشنل پارٹی کے وفد نے کراچی ميں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

اے اين پي سندھ کے صدر شاہی سید کی قیادت میں وفد بہادرآباد پہنچا تو ايم کيوايم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر اور اراکین رابطہ کمیٹی نے ان کا استقبال کيا۔ اے این پی کے وفد میں یونس بونیری، حاجی حنیف شاہ، شہر آفریدی، دوست محمد اور اور نگزیب بونیری شامل تھے جبکہ ايم کيوايم کی جانب سے ملاقات ميں وسیم اختر، محمد حسین اور ديگر بھي شريک تھے۔

اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ قومیتوں کو لڑانے کیلئے سازشیں کی ہیں،سیاست میں اختلافات صحیح نہیں ہوتے کراچی کی بہتری کیلئے جو بھی آواز بلند کریگا ہم اس کی آواز میں آواز ملائینگے۔

خالد مقبول نے مزید کہ کہ اے این پی نے ہمیشہ پختون عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے لیکن اب ہم سب کو مل کر پوری قوم اور کراچی کے عوام کیلئے جدوجہد کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی ملاقات کا اہم مقصد کراچی کا امن رہا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہرقومیت سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں جن جن علاقوں میں جن کی اکثریت زیادہ ہے ان ہی علاقوں سے بھرتیاں کی جائیں ناکہ اندرون سندھ سے بلا کر تعینات کیا جائے۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید کا کہنا تھا کہ 26جنوری کو متعصب سندھ حکومت کی جانب سے معصوم بچوں، بزرگوں، خواتین ونوجوانوں پر جس طرح لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی وہ بہت تکلیف دہ ع تھا،کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا لازمی ہے۔

شاہی سید کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو ختم کرنے اور شق تبدیل کرنے پر ہم مذمت کرتے ہیں، اس کالے قانون کو بنانے سے پہلے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پیپلز پارٹی کو مشاورت کرنی چاہیئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سوچ اور ہماری سوچ مشترکہ ہے ہم بھائی چارگی اور امن چاہتے ہیں آنے والے وقت میں بھی ہم کراچی کے امن اور بھائی چارگی کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ دوبارہ بیٹھیں گے۔



from SAMAA https://ift.tt/aX6u4MoGU

No comments:

Post a Comment

Main Post

'We have been ready for so long': Thailand legalises same-sex marriage

It means LGBT couples now have the same rights as any other couple - the culmination of a decades-long campaign. from BBC News https://ift...