اٹلی کے جنگی سازوسامان سے لیس بحری جہاز کی 3 روزہ دورے پرکراچی آمد

اٹلی کا جنگی سازوسامان سے لیس فراسیسکو موروسینی نامی بحری جہاز تین روزہ دورے پر کراچی بندگاہ پہنچ گیا ۔

کراچی پورٹ پرمیڈیا بریفنگ میں کمانڈنگ افسر گیوانی مونو نے جہاز کی عسکری استعداد کار اور نصب آلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پراٹلی کے قونصل برائے کراچی ڈینیلو گیورڈانیلا نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ ۔ تعاون اوراس ضمن میں موجود مختلف مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں موجود تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔

جہاز کے کمانڈنگ افسر کے مطابق کراچی آمد کا مقصد دونوں بحریہ کے مابین پیشہ وارانہ تعلقات کا فروغ اور تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5wltbMK

No comments:

Post a Comment

Main Post

'It seems unjust to me' - Views on Maduro's seizure from Caracas

BBC Mundo has spoken to Venezuelans in the country's capital about the latest US military operation. from BBC News https://ift.tt/DYhL...